google.com, pub-4463568760334080, DIRECT, f08c47fec0942fa0

achievements of mahatma gandhi in urdu

Achievements of Mahatma Gandhi

essay on mahatma gandhi in urdu
مہاتما گاندھی کے کرگردکیاں

 


مہاتما گاندھی کے کرگردکیاں 

موہن داس کرمچند گاندھی ہندوستان کے تحریک آزادی کے عظیم شخصیت میں سے ایک ہیں. انکی پیدائش دواکتوبر 1869 کوپوربندر میں ہوی تھی (گجرات، ہندوستان). انہونے برطانیہ کے حکمرانوں کے خلاف آزادی تحریک کی قیادت کی. انہوں نے ہندوستانی معاشرے میں نابرابری، ناگزیری(untouchability) اور دیگر مسائل کو ختم کرنے کی جدوجہد کیانہوں نے ہندوستانی پسماندہ طبقہ کی بہتری کے لے ہر ممکن کوشش کی. مہاتما گاندھی نے ہندوستانیوں کو سودیشی سامان استعمال کرنے پر آمادہ کیا. انکی خدمات ہی ہے جس کے لے ہندستان انہیں باپو کے نام بھی یاد کے جاتے ہیں.
ہر سال دو اکتوبر ہندوستان میں باپوکی یوم سالگرہ کے طور پر منایا جاتا ہے. اس دنکو دنیا بھر میں بین الاقوامی عدم تشدد کے  دن کے طور پر منایا جاتا ہے. باپو ہمیشہ سچ اور عدم تشدد کی اصولوں پر چلے. ان اصولوں کو عظیم شخصیت جیسے گوتم بدھ اور مہاویر نے پیش کیا تھا. انہوں نے برطانوی سلطنت کے طاقت کے خلاف عدم تشدد کا استعمال کیا. انہونے ایک عالی شان زندگی کو ترک کرکے ایک سادہ زندگی کو بصر کیا. ایسی سادہ زندگی بصر کرنا کسی بھی عام انسان کے لۓ نا ممکن کام تھا. باپو کی سادہ زندگی کے لۓ رابندرناتھ ٹیگور نے انکو مہاتما کا خطب عطا کیا.  

برطانیہ سرکار بہار کے چمپارم میں نیل کے کسانوں کا استحصال کر رہی تھی. مہاتما گاندھی نے اس عمل کے خلاف 1917 میں غیر تشدد احتجاج کا اہتمام کیا. انہونے برطانیہ سرکار کو کسانوں کی حق کو قبول کرنے پر مجبور کیا گیا.

1918 میں کھیڈا، گجرات کا ایک علاقہ، سیلاب اور قحط کا شکار بن گیا. انگریزی حکومت ان کے لگان کو معاف کرنے سے انکار کردیا تھا. مہاتما گاندھی نے اس عمل کے خلاف غیر تشدد احتجاج کا اہتمام کیا. یہ احتجاج کئی مہینوں تک چلا. بالآخر انتظامیہ ٹیکس معاف کرنے پر مجبور ہو گئی.

1919 میں جلیانواالا باغ سانحہ رونما ہو. اس سانحہ میں انگریزی حکومت کے ظلموں نے حد پار کردی. مہاتما گاندھی برطانیہ حکومت کے بربریت اور پالیسیوں کے خلاف 1920 میں عدم تعاون تحریک کی قیادت کی. یہ برطانیہ حکمرانوں کے خلاف غیر تشدد کا مظاہرہ تھا. انہوں نےعوام سے برطانوی مصنوعات کے استعمال کوبند کرنے اور سوندیشی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینے کی درخواست کی. ہندوستانیوں نے برطانوی اسکولوں، کالج، عدالت اور مصنوعات کو منقطع کیا. لوگوں نے سرکاری ملازمت اور دفتروں کو بھی منقطع کیا جس کا اثر برطانوی انتظامیہ پر دیکھا گیا. عدم تعاون تحریک نے برطانوی حکمومت کی بنیاد کوجھنجھوڑ کر رکھ دیا.

ہندوستان میں برطانیہ حکومت کی نمک پر اجارہ داری تھی. اس کو ختم کرنے کے لے مہاتما گاندھی نے 1930 'نمک کی تحریک' یا 'نمک ستیاگرہ' کی قیادت کی. نمک کی تحریک ایک غیر تشدد تحریک تھی جس نے بین الاقوامی توجہ کو جیتنے اور آزاد ہندوستان کی بنیاد کومظبوط کرنے میں مدد کی. 

نمک کی تحریک نے برطانوی حکومت کی بنیاد کو ہلا دیا. اگست 1942 میں مہاتما گاندھی نے 'ہندوستان چھوڑو تحریک' کی شروعات کی. گاندھی نے برطانیہ حکومت سے ہندوستان چھوڑنے کا مطالبہ کیا. یہ دوسری عالمی جنگ کا وقت تھا جب برطانیہ پہلے ہی جرمنی سے جنگ میں ملوث تھا. اس ماحول نے ہندوستان چھوڑو تحریک کو مزید توانائی بخشی.

تمام ملک میں ایک بڑے پیمانے پر 'ہندوستان چھوڑو تحریک' کا آغاز ہوا. ہندوستانیوں نے انگریزوں سے ہندوستان چھوڑنے کا مطالبہ کیا. اس تحریک کا اثر اتنا شدید تھا کہ دوسری علمی جنگ ختم ہوتے ہی برطانیہ حکومت نے ہندوستان کو مکمل آزادی فراہم کرنے پر اتفاق کیا. مہاتما گاندھی کی قیادت میں سبھی تحریکیں مکمل طور پر غیر تشدد تھیں. ان تحریکوں نے انگریزی حکومت کی بربریت کودنیا کے سامنے بےنقاب کردیا.

مہاتما گاندھی نے ہمیشہ تشدد کو کسی بھی مسئلہ کا حل ماننے سے انکار کیا. در حقیقت تشدد مسلہ کو کم نہیں کرتا بلکہ مزید برپا کرتا ہے. یہ ایک ایسا آلہ ہے جس سے نفرت اور خوف ہی پیدا ہوتا ہے. مہاتما گاندھی نے عدم تشدد کو ترجیح دی. کیونکہ  ہم اس اصول کے زریعہ طاقتور دشمنوں کو بھی شکست دے سکتے ہیں. تحریک آزادی کے علاوہ، جدید دور میں بہت سے واقعات ہیں جنہوں نے عدم تشدد کی اہمیت ظاہر کیا اور یہ بغیر خون خرابے کے سماج میں بڑی تبدیلی لانے میں مدد ثابت ہوئی.
.

Post a Comment

Previous Post Next Post