google.com, pub-4463568760334080, DIRECT, f08c47fec0942fa0

french revolution political causes in urdu

french revolution political causes

فرانسسی بغاوت کے سیاسی اسباب

french revolution political cause in urdu

فرانسسی بغاوت کے سیاسی اسباب

1789ء کے انقلاب کے دوران فرانس مطلق العنان بادشاہت کا ملک تھا۔ بادشاہ لامحدود طاقتوں کا مالک تھا. انہوں نے خود کو "خدا کا نمائندہ" قرار دیا. یہ نظریہ فرانسیسی شہنشاہ لوئس XIV نے پیش کیا گیا تھا۔ فرانسیسی شہنشاہ Versailles میں عیش و آرام اور غیر معمولی زندگی گزرار تے تھے۔ 

مشہو ر مورخ George Lefebvre نے انقلاب سے قبل فرانس کو ایک سیاسی قیدخانہ قرار دیا ھے کیونکہ اس وقت کا بادشاہ مطلق العنان تھا۔ سرکار کی مخالفت کرنے والوں کو موت کی سزا دی جاتی تھی۔ ایک شاہی فرمان Letter-De-Cachet کے زریعہ ہزاروں لوگوں کو شاہی حکومت کی مخالفت کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ عوام کو آزادی سے محروم رکھا گیا جسکی وجہ سے وہ سیاسی غلام بن گے۔

لوئس XIV کے وفات کے بعد لوئس XV 1715ء میں فرانس کے شاہی تخت پر بیٹھا۔ انہوں نے 1774 ء تک فرانس پر حکومت کی۔ انہوں نے ایک غیر مناسب خارجہ پالیسی کو ترجیح دی جس نے فرانس کی اقتصادی حالت کو کمزور کیا . لوئس XV انگلینڈ کے خلاف سات سالہ جنگ میں شرکت کی جو کہ فرانس کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا.جنگوں اور عیش و آرام کے اخراجات کی وجہ سے فرانس دیوالیہ کا شکار بن گیا۔ آخرکار انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ ء

لوئس XV کے وفات کے بعد لوئس XVI  فرانس کا بادشاہ بنا (1774ء)۔ اس کا تعلق بربن شاہی خاندان سے تھا۔ اسکا ماننا تھا کہ وہ واحد شخص ہیں جو کہ ملک اور عوام کے لے بہترفیصلہ کر سکتے ہیں۔ لیکن بہت سے عوام بادشاہ کے اس خیال سے متفق نہیں تھے۔ عوام تقریری اور اظہار خیال کی آزادی چاہتے تھے۔ بادشاہ کے خلاف اظہار خیال کسی بھی شہری کو عزاب کا مستحق بنا دیتا۔ وہ یا تو قتل کیں جاتے یا جیل میں ڈالیں جاتے .

Lefebvre کے مطابق فرانس ایک سیاسی قید خانہ تھا کیونکہ لوئس XVI ایک مطلق العنان بادشاہ تھا۔ فرانسیسی عوام کو بادشا ہ کا 'مہربند خطوط' ‘Letter-De-Cachet’ کے استعمال نا گوار تھیں۔ یہ خطوط پھانسی یا قید کی سزایں دینے کے لے استعمال کیں جاتے تھیں۔

فرانسیسی انقلاب سے قبل شاہی خزانہ خالی ہو چوکا تھا۔ طویل عرصوں کی جنگوں نے فرانس کی اقتصادی وسائل کو برباد کردیا تھا. Versailles کا عالی شان شاھی دربار خزانہ پر ایک اور اقتصادی بوجھ تھا. لوئس XVI کے حکومت کے دوران، فرانس نے 13 امریکی کالونیوں کو برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے میں مدد کی۔ اس جنگ سے فرانس کے خزانے پر ایک ارب livres کا قرض کا بوجھ بڑھ گیا۔ حکومت شاہی خزانے سے ایک بڑی رقم قرض کی سود کی ادائیگی پر خرچ کر رہی تھی. اپنے بنیادی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے، (جیسے فوج، عدالت، سرکاری دفتر یا یونیورسٹیوں کے اخراجات) حکومت ٹیکس میں اضافہ کر رہی تھی. بدقسمتی سے، سماجی حیثیت کے بنیاد پر ٹیکس عائد کی جارہی تھی. شرفاء اور چرچ کو ٹیکس کی ادایگی میں چھوٹ تھی۔ انکو مجموعی طور پر بہت سارے استحکام حاصل تھے. نچلے طبقے میں کسی کو بھی کوی سہولت دستیاب نہیں تھی. فرانسیسی سیاست کے اندر مساوات کا نظریہ موجود نہیں تھا.

 

Learn more topics of French Revolution 





Learn English Grammar


 


 

 

 


 

Post a Comment

Previous Post Next Post