فنکار اپنی آواز یا جسم کی مختلف حصّوں کی حرکتوں سے اظہر خیال کرتا ہو اسے فن ادائیگی کہتے ہیں. جیسے رقص،ڈرامہ، موسیقی، تماشہ یا سنیما. یہ فن صرف تفریح کا ذاریعہ نہیں ہے بلکہ یہ ہماری سماج کی ثقافتی ورثہ ہے. ا س فن ادائیگی کی تاریخ کو نئی سماجی تاریخ میں شامل کیا گیا ہے.
History of Music
موسیقی کی تاریخ
موسیقی کو انسانی جذبات کے اظہار کا بہترین کیلئے آلہ مانا گیا ہے. موسیقی کی تاریخ بہت قدیم ہے. جنگلوں میں رہنے والی انسانوں نے چرند و پرند کی آوازنکال کر موسیقی کی ایجاد کی. اس نے آواز کو تال اور سر میں تبدیل کیا. انسانی آواز کو موسیقی کا سب سے بہترین آلہ مانا گیا ہے. موسیقی کیلئے بہت سے الات ایجاد کی گئی ہیں. آثار قدیمہ کی کھدائی میں ایسے کئی آلات ملے ہیں. 2008 میں جرمن کے ulm نامی مقام کے قریب Hohle Fels نامی ایک غار میں ایک موسیقی کا آلہ ملا ہے. اس کی شکل انگریزی حرف V کی ہے. یہ آلہ گدھ کی ہڈی سے بنا ہے جس میں پانچ سراخ ہیں. اس طرح آیرلنڈ کے "گرے اسٹون" نامی مقام پر لکڑی کا بنا ایک آلہ دریافت کیا گیا ہے جو بانسری سے ملتا ہے. آج پوری دنیا میں قسم قسم کے موسیقی آلات رائج ہیں.
Click to see detail History of Sarangi |
History of Indian Music
ہندوستانی موسیقی کی تاریخ
ہندوستانی تھذیب میں موسیقی کو ایک اہم مقام حاصل رہا ہے. سندھ کی تھذیب سے کئی طرح کے آلات دریافت کئے گئے ہیں. اس میں سات سوراخ والی بانسری سب سے اہم ہے. آریاؤں کی مقدس کتاب "سام وید" میں موسقی کا ذکر موجود ہے. سری لنکا کے راجہ راؤن کے تعلق سے بھی موسیقی کے وجود کا حوالہ دیا جاتا ہے جسے "راؤن سیتا وینا" کا نام دیا گیا ہے. یہ موسیقی الہ کئی طرح کے تاروں کو جوڑ کر بنایا جاتا تھا.
Click to see Tanpura Hstory |
وید عہد سے ہی وید کے مختلف 'شلوکوں' کو صحیح تلفظ اور ترنم کے ساتھ پڑھنے کا رواج رہا ہے. وید کو 'شروتی' بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اسے سن کر یاد کیا جاتا تھا. 'سام وید' کا تعلق موسیقی سے ہے. شلوکوں کو سرکے ساتھ گانے کی روایت ہے جسے "سماگن" کہتے ہیں. الفاظ کی درست ادائیگی سے "راگ اور سر" کا جنم ہوا. راگ کو Metre اور سر کو Rhymes کا جاتا ہے. عام طور پرمندروں میں موسیقی کا چلن تھا. یہاں دیوی دیوتاؤں کے لئے بھکتی گیت گانے کا رواج زمانہ قدیم سے ہی رائج رہا. موسیقی کے آلات میں سرود، سارنگی، وینا، پکھواج، تانپورا، سیتار وغیرہ اہم ہیں.
click to detail history of Flute |
"ناٹیا شاسترا" قدیم ہندوستان کا ایک اہم صحیفہ ہے جس کا تعلق فن موسیقی سے ہے. اس میں موسیقی اور رقص کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی ذکر موجود ہے. اس صحیفہ کو 200 ق.م. سے لیکر 200 ع کے درمیان لکھا گیا ہے. اس میں' 6000 شلوک' ہیں جہنیں "بھارت منی" کی نزرکیا گیا ہے. "ناٹیا شاسترا"دراصل ناٹیا وید پر مشتمل ہے. لیکن اس کے اصل دستاویز برباد ہو چکے ہے.
'سام وید' کے علاوہ موسیقی کا ذکر "اپنیشد، سریمد بھگوت، پران، اور رامائن و مہابھارت" میں بھی موجود ہے. "گندھار" میں موسیقی کا سائنسی تجزیہ کیا گیا ہے. ہندو دیوی دیوتاؤں میں موسیقی کو پسند کیا گیا ہے. ہر ایک دیوتاؤں کا تعلق کسی نہ کسی موسیقی کے ایک خاص الہ سے ہے. جیسے "بانسری کا تعلق بھگوان کرشنا" سے ہے، "ڈمرو کا تعلق بھگوان شو" سے ہے، "ایکتارا کا تعلق بھگوان نارد" سے ہے.، "وینا کا تعلق دیوی سرسوتی" سے ہے. گپت کے عظیم راجہ "سمدر گپت" موسیقی کا بڑا شوقین تھا. وہ اکثر فرصت کے لمحوں میں "وینا" بجایا کرتا تھا. مشوور ڈرامہ نگار" کالی داس" نے اپنے مختلف ڈراموں میں موسیقی کا ذکر کیا ہے. اس نے ڈرامہ Vikramovasya میں کھنڈ کا دوی پدیکا، کارکاج جمبھالیکا وغیرہ موسیقی ساخت کی کثرت سے ذکر کیا ہے.
Indian Classical Music
مقسیقی میں ہندوستانی مسلمانوں کے خدمات
ہندوستانی موسیقی کی نشونوما میں مسلمانون کا بھی بڑا ہاتھ رہا ہے. ہندوستانی موسیقی ہندو-مسلم اتحاد کا منھ بولتا ثبوت ہے. امیر خسرو نے ہندوستانی موسیقی کو نئی شکل دی. امیر خسرو نے "تبلا اور ستار" کی ایجاد کی. انہوں نے پرشین اور برج بھاشا کو ملا کر "قوالی" کی ایجاد کیا. قوالی ہندوستانی صوفیوں کی شان میں اضافہ کرتا رہا ہے.
Click to see Tabla history |
Click to see sitar history |
موسیقی مغلوں کی شاہی دربار کی زینت تھی. شیخ غورن، شیخ عدان، خواجہ عبد اللہ میروارید، شیخ قلی، غلام سعادی، میر انجو مغل دربار کے اہم موسیقار تھیں. مہشور موسیقار "بیجو" مغل بادشاہ ہمایوں کے اہم رتنوں میں سے ایک تھیں.
مغل بادشاہ اکبر کے اہم موسیقاروں میں میاں تان سین، سوجن خان اور باض بہادر شامل تھیں. اس عہد میں تان سین نے کچھ اہم راگ جیسے درباری کنہرا، جوگیا، میاں کی ملہار، میاں کی ٹوڈی، میاں کی سارنگ سے متعارف کرایا گیا.
دھروپد اور کھیال، ہندوستانی موسیقی کے دو اہم فن، کی ایجاد قرون وسطی ہندوستان (Medieval India) میں ہوئی. دھروپد کے شروعات تیرھوں صدی میں ہوئی اور یہ اٹھارویں صدی تک اپنے ترقی کی شباب پر تھی. اس عہد کے دو مسھور کتابیں آین-اکبری اور راگا درپن ہندوستانی موسیقی کے ترقی میں مسلمانوں کے خدمات بیان کرتی ہے. فن کھیال کی ایجاد دو مہشور فن موسیقی (قول اور قوالی) کو ملا کر کی گئی. سلطان حسین شرقی، جونپور کے سلطان، نے فن کھیال کے ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا.
ہندوستان میں گھرانہ نظام کی شروعات مسلمان موسیقاروں نے کی. اس عہد کے مخصوص گھرانوں میں دلہی، آگرہ، جے پور اور گوالیرکے گھرانے مہشور تھے. یہ سبھی گھرانے اپنے مخصوص قسم کی موسیقی کے لے مشور تھے.
فن ترانہ، فن ٹھمری اور فن ٹپپا موجودہ ہندوستانی موسیقی کی مہشور مثالیں ہیں. فن ترانہ کی ایجاد امیر خسرو نے کی. نواب واجد علی شاہ فن ٹھمری کے سرپرست تھے. بڑے غلام الی خان (1968-1900) فن ٹھمری کے مہشور موسیقار تھے. فن ٹپپا کے ایجاد لکھنؤ کے غلام نبی نے کی.
ایک سے زیادہ انتخابی جواب:-
1. موسیقی کا تعلق تواریخ سے ہے.
(a) نی سماجی تواریخ (b) سماجی تاریخ (c) تاریخ (d) کوئ نہیں.
2. موسیقی کی قدیم آلہ جرمن کے Ulm کے شہر کے کس غار پر ملے ہیں.
(a) (Alphinstone) (b) (Greystone) (c) (Hohle Fels) (d) None
3. آثار قدیمہ نے لکڑی کی بنی ہوئی قدیم بانسری کس جگہ دریافت کی ہے.
(a) (Alphinstone) (b) (Greystone) (c) (Hohle Fels) (d) None
4. ہندوستان میں دریافت سات سراخ کی بانسری کا تعلق کس قدیم تہذیب سے ہے.
(a) آریا (b) کشان (c) مسلمان (d) سندھ
5. آریاؤں کا کس مقدس کتاب کا تعلق فن موسیقی سے ہے.
(a) رک وید (b) یجر وید (c) سام وید (d) پران
6. قدیم ہندوستان میں موسیقی کا چلن کس جگہ پر تھا.
(a) مندر (b) مٹھ (c) گھر (d) کوی نہیں.
7. راگ اور سر کے ایجاد کس قدیم تھذیب نے کی؟
(a) سندھ (b) کشان (c) وید (d) مصر
8. ان میں سے کون سا قدیم موسیقی آلہ نہیں ہے.
(a) سرود (b) وینا (c) سارنگی (d) تبلہ
9. کس قدیم صحفہ نے موسیقی اور رقص پر تبصرہ کیا ہے.
(a) ناٹیا شاسترا (b) شام وید (c) رک وید (d) یجر وید
10. ان میں سے کس نے موسیقی کا سائنسی تجزیہ کیا ہے.
(a) مہابھارت (b) گندھار (c) وید (d) مگھد
11. سمدر گپت کس موسیقی آلہ کا شوقین تھا.
(a) تبلا (b) سارود (c) سارنگی (d) وینا
12. کالی داس کے کس کتاب میں فن موسیقی کا ذکر ملتا ہے.
(a) (Meghdootam) (b)(Vikramovasya) (c)(RituSamharam)(d) None
13. ان میں سے کس نے ہندوستانی مقسیقی کو نئی شکل دی.
(a) امیر خسرو (b) دھروپد (c) کالی داس (d) رشی منی
14. امیر خسرو نے کس موسیقی آلہ کی ایجاد کی.
(a) تبلہ اور سیتار (b) سارود (c) سیٹر اور سارنگی (d) پکھواج
15. غزل کی ایجاد کس نے کی؟
(a) میر حسن (b) میر طالب (c) امیر خشرو (d) بیجو
16. موسیقار بیجو کا تعلق کس مغل بادشاہ سے تھا.
(a) بابر (b) ہمایوں (c) اکبر (d) جہانگیر
17. میاں تان سین کس مغل بادشاہ کا درباری موسیقار تھا.
(a) بابر (b) ہمایوں (c) اکبر (d) جہانگیر
18. ان میں سے کس راگ کا تعارف میاں تان سین نے نہیں کرایا.
(a) جوگیا (b) میاں کی ٹوڈی (c) میاں کی ملہار (d) ٹھمری
19. بڑے غلام الی کا تعلق کس موسیقی سے تھا.
(a) ٹھمری (b) غزل (c) قوالی (d) ٹپپا
ایک یہ دو لفظوں میں جواب دو:-
1. موسیقی کیاہمیت بیان کرو؟
ج: موسیقی کی تاریخ بہت قدیم ہے. جنگلوں میں رہنے والی انسانوں نے چرند و پرند کی آوازنکال کر موسیقی کی ایجاد کی. اس نے آواز کو تال اور سر میں تبدیل کیا. انسانی آواز کو موسیقی کا سب سے بہترین آلہ مانا گیا ہے.
2. وادی سندھ میں موسیقی کی اہمیت بیان کرو؟
ج: سندھ کی تھذیب سے کئی طرح کے آلات دریافت کئے گئے ہیں. اس میں سات سوراخ والی بانسری سب سے اہم ہے.
3. وید عہد میں موسیقی کی کیا اہمیت تھے؟
ج: وید